ہر انسان پیار کا بھوکا ہوتا ہے۔ جب تک لوگ پیار دیتے ہیں اور محبت سے پیش آتے ہیں دوستی مضبوط تر ہوتی جاتی ہے لیکن جب لوگ سیاست کرنا شروع کر دیتے ہیں تو دوستی بہت ہی کمزور اور نازک ہو جاتی ہے۔اب اسمیں صرف مقصد باقی رہ جاتا ہے، پیار کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور اسے دوستی نہیں مقصد پرستی کہتے ہیں۔
سوال: آپ کی نظر میں عقل کی پختگی (Maturity) کیا ہے؟ جواب: جب زندگی سے شکایت ختم ہو جائے اور اللہ کے فیصلوں کو آپ کی عقل تسلیم کرنے لگے۔جب قدرت کے فیصلوں اور اسکے حکمت میں بھلائی نظر آنے لگے۔ جب توقعات کے بر عکس نتیجے پر صبر کرنا آسان ہو جائے تو سمجھ لیں کہ آپ کے اندر پختگی آگئی ہے۔
Comments
Post a Comment