حقوق اللہ کا تقاضہ یہ ہے کہ ہر وقت اللہ کو یاد کیا جائے اور اگر نہ ہو سکے تو کم سے کم پانچ وقت تو ضرور ہی یاد کرنا چاہیئے۔ اور اگر اس پانچ وقت میں بھی ہم کسی اور چیز کو یاد کرتے ہیں تو ہمیں بندے کہلانے کا کو ئی حق نہیں۔ جس کے لئے سجدہ ریز ہیں سجدے میں اسی کا خیال نہیں تو ایسے سجدے سے کچھ حاصل نہیں۔
سوال: آپ کی نظر میں عقل کی پختگی (Maturity) کیا ہے؟ جواب: جب زندگی سے شکایت ختم ہو جائے اور اللہ کے فیصلوں کو آپ کی عقل تسلیم کرنے لگے۔جب قدرت کے فیصلوں اور اسکے حکمت میں بھلائی نظر آنے لگے۔ جب توقعات کے بر عکس نتیجے پر صبر کرنا آسان ہو جائے تو سمجھ لیں کہ آپ کے اندر پختگی آگئی ہے۔
Comments
Post a Comment